سری لنکا کو 102 رنز سے شکست
ورلڈ کپ 2023ء کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دی۔ 429 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 44 اعشاریہ 5 اوورز میں 326 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
کوئنٹن ڈی کوک، رسی وین ڈر ڈوسن اور ایڈین مارکرم کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقا نے ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اسکور بنا دیا۔ تنیوں بیٹرز نے بالترتیب 100، 108 اور 106 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلیں۔
ایڈن مارکرم نے ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری بنائی، انہوں نے 49 گیندوں پر 3 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی۔
سری لنکا کے دلشان مدوشانکا نے 2، کسون رجیتھا، متھیشا پتھیرانا اور دونیتھ ویلالاگا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹرز نے بھی ہمت نہیں ہاری حالانکہ دونوں اوپنرز پتھم اور نسانکا صفر اور 7رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے۔
کوشل مینڈس نے 42 گیندوں پر 8 چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 76 رنز اسکور کیے، پھر چریتھ اسالانکا نے 79 رنز کی اننگز کھیلی۔
اُس کے بعد کپتان داسن شناکا نے 68 رنز بناکر ٹیم کو وننگ ٹریک پرلانے کی کوشش کی، نویں نمبر پر آنے والے راجیتھا نے 33 رنز بنائے، سری لنکا کی ٹیم 45ویں اوور میں 326رنز بناکر 102 رنز سے میچ ہار گئی۔
جنوبی افریقا کے کوئٹزے نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مارکو جانسن، کگیسو ربادا اور کیشو مہاراج نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس میچ میں انہوں نے کئی ریکارڈز بھی بنائے۔ یہاں کچھ کی فہرست ہے
جنوبی افریقہ کا 5 وکٹ پر 428 کا ٹوٹل ورلڈ کپ کے کسی میچ میں اب تک کا سب سے بڑا مجموعہ ہے اور ساتھ ہی کوٹلہ میں سب سے زیادہ
یہ صرف چوتھا موقع تھا جب کسی ون ڈے میں ایک ہی طرف سے تین سنچری دیکھنے میں آئے
مارکرم کی 49 گیندوں پر کی گئی سنچری ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری تھی اور جنوبی افریقی نے آئرلینڈ کے کیون اوبرائن کو پیچھے چھوڑ دیا۔
دونوں اننگز میں 107 باؤنڈریز ورلڈ کپ کے کسی میچ میں سب سے زیادہ ہے۔
یہ مردوں کے ون ڈے ورلڈ کپ کے میچ کا سب سے بڑا مجموعہ تھا، جو 2019 میں آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں 714 رنز سے آگے نکل گیا۔
سری لنکا نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔