پاک بھارت ٹاکرا کیا آج بھی بارش کی نزر
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت میچ آج کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم نے پریماداسا اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کیا اور بیٹنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔
کولمبو کے پریماداسا کرکٹ اسٹیڈیم سے ملحقہ گراؤنڈ میں پاکستان ٹیم نے میچ کی تیاریوں کےلیے بھر پور ٹریننگ سیشن کیا۔
کھلاڑیوں نے وارم اپ اور فزیکل ٹریننگ کے بعد نیٹ پر بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں۔
پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ میچز اور ٹورنامنٹ فاسٹ بولرز ہی جتواتے ہیں انہیں اپنے بولرز پر فخر ہے۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم نے بھی اہم مقابلے لیے بھرپور ٹریننگ کی۔ انجری کے بعد ٹیم کو جوائن کرنے والے کے ایل راہول بھی پریکٹس میں دکھائی دیے۔
بھارتی ٹاپ آرڈر بیٹر شبمن گل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ شاہین اور نسیم الگ الگ طرح کے بولرز ہیں۔ شاہین سوئنگ کرتے ہیں، نسیم پیس کے ساتھ رائٹ ایریا میں گیند پھنکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
پہلے ٹاکرے کی طرح آج بھی پاک بھارت میچ میں کولمبو میں بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔
کولمبو سے آنے والی موسم کی پیش گوئیوں نے شائقینِ کرکٹ کی پریشانیوں کو مزید بڑھانا شروع کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج کولمبو میں صبح سے ہی بارش کا امکان ہے جو کہ دن گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید بڑھتا چلا جائے گا۔
موسم کے حالات بتانے والی امریکی کمپنی کے مطابق آج صبح 10 سے دوپہر 2 بجے تک کولمبو میں بارش کا امکان 50 فیصد کے اندر ہے جبکہ 3 بجے سے 7 بجے کے درمیان بارش کا امکان 49 سے 66 فیصد ہے۔
گر آج میچ کسی موقع پر رکتا ہے اور مکمل نہیں ہو پاتا تو یہ میچ کل بھی جاری رہے گا۔