وائٹ ہاؤس سے کوکین ملنے کی تحقیقات ختم کردی گئیں۔
یاد رہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کو کچھ روز قبل وائٹ ہاؤس میں منشیات ملی تھیں اور انہوں نے تحقیقات شروع کی تھیں کہ یہ منشیات چھوٹے لفافے میں کون لایا ہے۔
امریکی خفیہ ادارے سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ فنگر پرنٹ، ڈی این اے اور ویڈیو فوٹیج کے جائزوں کے باوجود وائٹ ہاؤس میں کوکین چھوڑنے والے شخص کی نشاندہی نہیں ہوسکی ہے۔
اس سے قبل رواں ماہ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین جین پیئر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ہر ایکشن لیں گے جو کہ مناسب اور قابل ضمانت ہو، سیکرٹ سروس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں وائٹ ہاؤس کے ایگزیکٹیو ایونیو کے داخلی ہال سے کوکین برآمد کی گئی تھی۔
داخلی ہال سے ایک چھوٹا پلاسٹک بیگ برآمد کیا گیا تھا جہاں عوام آ سکتی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے اندر جانے سے پہلے یہاں موبائل فونز اور دیگر ذاتی ڈیوائسز رکھوائی جاتی ہیں۔
مزید پڑھئے
سوئیڈن کےتفریحی پارک میں رولر کوسٹر کا حادثہ، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی